May 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/travelinsuregenie.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مصطفیٰ اشرف رضو ی،سید حیدر مصطفیٰ رضوی کی پیر محمد افضل قادری ؒ کی وفات پر تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر عالمی جماعت اہلسنت و امیر حزب الاحناف پیر مصطفیٰ اشرف رضو ی اور ناظم اعلیٰ پیر سید حیدر مصطفیٰ رضوی نے پیر محمد افضل قادری ؒ کی وفات پر گہر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے جاں نشین پیر عثمان افضل قادری اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعابھی فرمائی۔ پیر مصطفیٰ اشرف رضوی کاکہنا تھا کہ پیر محمد افضل قادریؒممتاز عالم دین تھے۔ ان کی دینی و ملی خدمات اہل سنت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تحریک ناموس رسالتؐ اور تحریک ختم نبوتؐ کے حوالے سے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *