May 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/travelinsuregenie.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

سعودی عرب ،یو اے ای اور پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک میں جوش و خروش سے عید منائی گئی ، حرم مکی و مدنی میں اہل غزہ کی استقامت اور امن عالم کیلئے خصوصی دعائیں

Local Muslims hugging each other after the Eid prayer in New York. (Photo: Agency)

نیو یارک میں نمازِ عید کے بعد مقامی مسلمان ایک دوسرے سے معانقہ کرتے ہوئے۔(تصویر: ایجنسی )

:سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، یورپی ممالک ، پاکستان،کشمیر اور کیرالا میںعید الفطر کا پُرجوش اہتمام کیا گیا ۔  اس دوران ہونے والے روح پرور اجتماعات میں  امن عالم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ اپنی دعائوں میں اہل غزہ کو بھی یاد رکھا گیا  اور ان کی استقامت کیلئے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی ۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں ہزاروںمصلیان نے نماز عید ادا کی۔۔مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عیداداکی گئی۔متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، برطانیہ ،فرانس ،امریکہ اور کینیڈا میں بھی سعودی عرب کے ساتھ ہی عید منائی گئی۔انڈونیشیا میں بھی  بدھ کو ہی عیدالفطر تہوار ملایا گیا۔ یہاں نماز عیدالفطر کا  سب سےبڑا اجتماع دارالحکومت جکارتہ میں ہوا جبکہ ملائیشیا  میں کوالالمپور کی جامع مسجد میں سب سے  زیادہ مصلیان پہنچے۔
 فلسطین میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی۔ یہاں ہزاروں افراد نے مسجد الاقصی میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہے۔ خصوصی طور پر اہل غزہ کے لئے دعائیں کی گئیں جہاں پر عید کے دن بھی اسرائیلی شیطنت جاری رہی اور اس نے کچھ علاقوں پر بم برسائے۔ترکی میں صدر رجب طیب اردگان نے ترک عوام سمیت تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ترک صدر  نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید ہمارے اتحاد، یکجہتی ، بھائی چارے کی تجدید کا دن ہے۔ عید کے دن یتیموں، ناداروں، ضرورتمندوں، مظلوموں کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو خود کو تقسیم کرنے اور ایک دوسرے کا مخالف بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر افسوس ظاہر کیا اور اقوام متحدہ سمیت نا م نہاد ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو باز رکھیں اور جنگ بندی پر آمادہ کریں ورنہ عالم اسلام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی۔
   عالم اسلام کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی عید بدھ کو ہی منائی گئی ۔ یہاں فرانس کی مساجد میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی ۔ فرانس میں مقیم مختلف ممالک کی مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے اپنے اپنے علاقے کی مساجدمیں نماز عید اداکی۔برطانیہ   میں نماز عید کے بعد عام مسلمانوں نے دیگر مذاہب کے لوگوں سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی۔    ایسے ہی نظارےجرمنی میں بھی دیکھے گئے۔ ہندوستان، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور دیگر ممالک میںآج عید کا تہوار منایا جائے گا۔ اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *